30-10-2017

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ کرانے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ آئی سی سی کی بائیو مکینک لیبارٹری میں ٹیسٹ دیں گے۔

خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں آئی سی سی نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا اور انہیں 14 دن کے اندر بائیو مکینک ٹیسٹ کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنرمحمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ یکم نومبر کوآئی سی سی کی بائیو مکینک لیبارٹری میں ہوگا۔