17-04-2017

یوم کتاب کے موقع پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آٹھواں سہ روزہ قومی کتا ب میلہ  22اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے۔ 

قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کی سرپرستی میں اس میلے کا اہتمام نیشنل بک فانڈیشن نے کیا ہے یہ میلہ24 اپریل تک پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں جاری رہے گا۔  کتاب دوستی اور مطالعہ کے فروغ کے لئے اپنی نوعیت کے اس منفرد میلے میں ملک بھر سے  معروف علمی و ادبی شخصیات ، سفیرانِکتاب ، شائقین کتب، دانش ور، نامور لکھاری شعرافنکار، سکولوں کے طلبہ وطالبات اور یونیورسٹیوں سمیت ہرشعبہ زندگی سے کتاب اور علم دوست لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔