16-06-2017
پشاور تعلیمی بورڈ نے آٹھویں جماعت کے اسسمنٹ امتحان دو ہزار اٹھارہ کےلئے طلبہ کی رجسٹریشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔
تعلیمی بورڈ پشاور کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق تمام سکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے طلباء و طالبات کی تیس ستمبردو ہزار سترہ تک رجسٹریشن کرادیں ۔ جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد داخلے ڈبل فیس کے ساتھ کئے جا سکیں گے ۔
ادھر تعلیمی بورڈ پشاور کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے سیشن دو ہزار سترہ کے نتائج کا اعلان جولائی کے پہلے ہفتے میں کیاجائے گا۔