21-08-2017

سرکاری اور نجی حج سکیموں کے تحت ایک لاکھ اٹھائیس ہزار پانچ سو سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب  پہنچ چکے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق  اب تک سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج میں چوراسی ہزار سات سو ننانوے سرکاری سکیم اور تینتالیس ہزار سات سو بتیس نجی سکیم کے تحت عازمین حج شامل ہیں۔

 وزارت کے مطابق بقیہ عازمین کو حجا ز مقدس لے جانے کیلئے پروازیں اس مہینے کی چھبیس تاریخ تک جاری رہیں گی۔ وزارت مذہبی امور نے مکہ میں عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اکیس سو سے زائد افراد پر مشتمل امدادی عملے کی خدمات حاصل کی ہیں۔
عازمین حج کی تعداد میں اضافے کے ساتھ میڈیکل مشن اور معاونین حج سمیت مختلف جگہوں پر معاون عملے کی تعداد اڑھائی ہزار تک بڑھا دی جائے گی۔