November 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

اب منتخب حکومت ملک میں نئے ڈیم تعمیر کرنے  کی ذمہ دار ہے ، چیف جسٹس پاکستان

31-07-2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس  میاں ثاقب نثار نے کہاہے کہ اب منتخب حکومت ملک میں نئے ڈیم تعمیر کرنے کی ذمہ دار ہے۔دیامربھاشاڈیم کی تعمیر کے بارے میں ایک مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ نئی حکومت ڈیم فنڈز کو اپنے قبضے میں لے سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ منصوبے کے ڈیزائن اورکنٹریکٹر کے مسائل سمیت دیگرتمام امور سے پوری طرح نہیں نمٹ سکتی۔

اُدھر چیف جسٹس پاکستان  نے کہاکہ حکومت بجلی کے بلوں پراضافی ٹیکس وصول کررہی ہے  انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیکس وصولی کا کوئی مناسب طریقہ کار ہوناچاہیے۔بعدمیں عدالت نے مقدمے کی سماعت غیرمعینہ مدت  تک  کیلئے ملتوی کردی۔

Related posts