02-10-2017

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے رفقا کی میدان کربلا میں عظیم قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اتوار کے روز ملک بھر میں یومِ عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں علم ، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس نکالے گئے ۔
علمائے کرام اور ذاکرین حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا۔
ملک کے تمام حساس علاقوں بالخصوص جلوسوں کے راستوں پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔