17-10-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 261 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 342 کے ایوان میں سے 71 کی رکنیت معطل کی گئی جبکہ سینیٹ کے 7 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کی کاپی اسپیکر آفس سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹری آفسز بھجوادی گئی ہے۔جب تک اراکین اثاثوں کے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کراتے اس وقت تک ان کی رکنیت معطل رہے گی۔