20-09-2017

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی سمیت 313 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روک لیے ہیں ۔

الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس وقت صرف 32 سیاسی جماعتوں انتخابی عمل میں حصہ لے سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 1015 ارکان نے تاحال مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔