16-09-2019

احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کو سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی یعنی آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 یہ نوٹیفکیشن رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس لاہور  ہائی کورٹ کی منظوری کی بعد جاری کیا۔

اس نوٹیفکیشن کے مطابق ارشد ملک کو سیشن کورٹ لاہور میں 21 ویں گریڈ پر او ایس ڈی پر تعینات کیا گیا، جس کا اطلاق 22 اگست 2019 سے ہوگا۔ تاہم اس تقرر کا نوٹیفکیشن 14 ستمبر کو جاری کیا گیا۔