02-11-2017

قومی احتساب بیورو ٹیم نے پنجاب ہاؤس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے  احتساب عدالت کے سمن کی تعمیل کرا دی ہے۔

نیب حکام کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرا دی اور وفاقی وزیر طارق فضل نے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے ہیں اور  سابق وزیر اعظم نواز شریف کل احتساب عدالت  راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے عدالت نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنسز میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جبکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 نومبر کو طلب کیا تھا