15-11-2017

احتساب عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو اشہاری قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، حسن اور حسین نواز آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا۔ عدالت نے کہا دونوں ملزموں کو ہر عدالتی فیصلے میں اشتہاری لکھا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔