18-04-2017

عوامی مفاد میں مقدمات حلد نمٹانے کی خاطر پشاور کی احتساب عدالت میں پہلی بار ایس ایم ایس الرٹ سروس شروع کر دی گئی ہے ۔ نئے سسٹم کے تحت اگلے دن کے مقدمات کے حوالے سے وکلاء کو بذریعہ ایس ایم ایس مقدمات سے متعلق آگاہی دی جائے گی اور انہیں بتایا جائے گا کہ ان کے کیس میں کون کون گواہ پیش ہوگا تاہم اگر وکیل نے اگلے روز پیش نہیں ہونا یا کسی وجہ سے کیس کی تاریخ بدلنی ہے تو وہ اسی وقت ایس ایم ایس کے ذریعے جواب دے سکتا ہے ۔

نئے سسٹم کو ابتدائی طور پر احتساب عدالت نمبر چار میں تجرباتی طور پر شروع کیا جائے گا جس کا دائرہ کار بعد میں دیگر عدالتوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔