13-09-2017

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو 19 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر فلیگ شپ ریفرنس پر مختصر سماعت کے بعد ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے ہیں جن میں انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کیے ہیں جن میں شریف خاندان کے خلاف تین اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس ہے۔