12-09-2017

احتساب عدالت کے رجسٹرار نے پاناما کیس کے حوالے سے نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے چاروں ریفرنسز واپس کرکے غلطیاں دور کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف  دائر کرائے گئے 4 ریفرنسز کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔

احتساب عدالت کے رجسٹرار نے شریف خاندان کے خلاف 3 جبکہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس نیب کو واپس کردیئے ہیں اور ہدایت جاری کی ہے کہ ریفرنسز سے تمام غلطیاں دور کی جائیں۔