25-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے احتساب کمیشن خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر انٹرنل مانیٹرنگ سیل ضیاء اللہ طورو کی تعیناتی کے خلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس قیصر رشید اورجسٹس محمد غضنفر خان پر مشتمل د ورکنی بنچ نے یہ احکامات احتساب کمیشن کے تفتیشی افسر نسیم اللہ خٹک کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جاری کئے ۔دائر رٹ درخواست میں ضیاء اللہ طورو کی بطور ڈائریکٹر مانیٹرنگ سیل تعیناتی کو غیرقانونی قرار دے کر اس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔