17-03-2017

ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر اختر علی شاہ خیبر پختونخوا کے قائمقام پولیس سربراہ بن گئے ہیں ۔ گزشتہ روز آئی جی خیبر پختونخوا پولیس  ناصر خان درانی اپنی مدت ملازمت پوری کرنے پر ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے ان کے اعزاز میں رات ملک سعد پولیس لائن میں الوداعی تقریب بھی منعقد کی گئی ۔

سنٹرل پولیس آفس سے جاری کردہ سرکاری اعلامیہ کے مطابق ناصر خان درانی نے پولیس ایکٹ دو ہزار سولہ کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ہیڈ کوارٹر اختر علی شاہ کو قائمقام انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے جنہوں نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔