31-07-2017
الیکشن کمیشن پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی سے مالی سال-17 2016 کے گوشوارے طلب کرلیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی مالی سال-17 2016 کے گوشوارے 30 ستمبر 2017 تک جمع کرائیں جس میں ارکان پارلیمنٹ اپنے شریک حیات اور زیرکفالت کی تمام تفصیلات بھی جمع کرائیں۔