April 26, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر پر دوبارہ فرد جرم عائد

12-02-2019

 احتساب عدالت پشاور نے پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں دوبارہ فرد جرم عائد کردی ہے۔

سماعت کے دوران ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے نئی فرد جرم میں سے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ذکر نکال دیا۔

اس سے قبل ریفرنس میں ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر پر بیرون ملک اثاثوں کے نکات بھی شامل کیے گئے تھے۔

عدالت نے کیس کے تین گواہان شیر دل، کلیم شہزاد اور ڈاکٹر ریحان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

Related posts