20-04-2018

سپریم کورٹ نے اربوں روپے قرضہ معافی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے اربوں روپے قرضہ معافی کیس کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے دیا ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت 25 اپریل سے کرے گا۔

سپریم کورٹ نے نیب، اٹارنی جنرل، اسٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز اور تمام بینکوں سمیت وزارت قانون کو بھی نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2007 میں اربوں روپے قرضہ معافی پر ازخود نوٹس لیا تھا۔