October 21, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ارمڑ بالا میں بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست منظور

28-07-2018

پشاور ہائی کورٹ نے ارمڑ بالا میں اہلیہ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست منظور کر لی اور اسے بھاری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

جسٹس ایوب خان پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ بنچ نے ملزم غفار کی جانب سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی ۔

استعاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے تیرہ اپریل دو ہزار اٹھارہ کو اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا اور گرفتاری کے بعد ملزم نے ماتحت عدالت میں ضمانت درخواست دائر کی جو مسترد کی گئی جس پر ملزم نے پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت درخواست دائر کی اور وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فاضل عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

Related posts