27-04-2018

سپریم کورٹ نے ارکان اسمبلی کی دہری شہریت  کے حوالے سے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان  جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 3 مئی سے کرے گا۔

بنچ کے دیگر ججز میں  جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس عمر عطاء بندیال،  جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں دہری شہریت پر نااہل ارکان کی نظرثانی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں اور چیف جسٹس  میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ بدھ کو کیس کی سماعت کرے  گا۔