23-10-2017

 اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف  اثاثہ جات ریفرنس کیس میں نیب کے پانچویں گواہ کا بھی بیان ریکارڈ کر کے اس پر جرح مکمل کر لی ہے ۔

 عدالت نے سماعت 30 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کرتے ہوئے نیب کے مزید 2 گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔ اور اگلی سماعت پر نیب کے  گواہ فیصل شہزاد اور محمد عظیم بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

سماعت شروع ہونے پر نیب کی جانب سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی، جس میں بتایا گیا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر اسحاق ڈار کے تمام منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے منجمد کئے گئے ہیں۔

عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے 30 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔