02-05-2018

 سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ شیردل خان کا بیان قلمبند کر دیا گیا ہے۔ وکلاء صفائی کی جرح مکمل ہو گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی، تینوں نامزد ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اورمنصور رضا عدالت میں پیش ہوئے، استغاثہ کے گواہ شیر دل خان نے بیان قلمبند کراتے ہوئے ایم این اے کی حیثیت سے اسحاق ڈار کے 1993 سے 1996 تک کا ریکارڈ ایک کورنگ لیٹر کیساتھ پیش کیا۔ تفتیشی افسرکو اسحاق ڈارکو کی گئی ادائیگی کی تفصیلات پیش کیں۔

استغاثہ کے گواہ شیردل خان کا بیان قلمبند اور جرح مکمل ہونے پرسماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔