25-04-2018

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ضمنی ریفرنس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی ہوگئی ہے۔

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزمان میں سے سعید احمد عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ دیگردو ملزمان نعیم محمود اور منصوررضا عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے سعیداحمد کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت دو مئی تک ملتوی کر دی۔