18-04-2017

 پشاور ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ کےلئے پبلک سروس کمیشن کی میرٹ لسٹ پر آنے کے باوجود  بھرتی نہ کرنے پر کمیشن کے چیئرمین ، ڈائریکٹر اور کنٹرولر امتحانات سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

دائر رٹ پٹیشن میں عدالت کوبتایا گیا کہ پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا نے محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی نو پوسٹیں مشتہر کیں جس کے لئے درخواست گزار نے بھی درخواست دی اور میرٹ لسٹ پر درخواست گزار نویں نمبر پر آیا تاہم میرٹ پر آنے کے باوجود درخواست گزار کو یہ کہہ کر نظر انداز کیا گیا کہ اس کا مقدمہ چونکہ عدالت میں ہے اس بناء پر عدالتی فیصلہ آنے کے بعد اس کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا حالانکہ عدالت نے اس حوالے سے کوئی حکم امتناعی بھی جاری نہیں کیا لہذا درخواست گزار کو بھرتی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔