25-05-2017

پشاو رہائی کورٹ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی پوسٹوں پر بھرتی  کےلئے امتحان دینے والے تین امیدواروں کو عمر میں رعایت دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل د ورکنی بنچ نے محمد فیصل ، فرمان علی اور فواد یوسف کی جانب سے دائررٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزاروں نے دو ہزار چودہ میں پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی پوسٹوں کے لئے امتحان دیا تھا تاہم انہیں بعد میں زائد العمر قرار دیا گیا جو کہ غیر قانونی اقدام ہے ۔فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر آئی جی ، سیکرٹری ہوم اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کو درخواست گزاروں کو  قانون کے مطابق عمر میں رعایت دینے کے احکامات جاری کر دیئے ۔