07-07-2017

اسلامیہ کالج پشاور نے ایف اے ، ایف ایس سی اور اسلامک تھیالوجی سال اول دو ہزار سترہ اٹھارہ کے داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق آن لائن داخلہ فارم سات جولائی سے جبکہ پراسپیکٹس دس جولائی سے یونیورسٹی کمپس بنک برانچ میں دستیاب ہوں گے ۔ داخلہ اعلامیہ کے مطابق عبوری میرلسٹ پچیس جولائی جبکہ فائنل چھبیس جولائی کو جاری کی جائے گی اور داخلہ انٹرویوز ستائیس جولائی سے شروع ہوں گے ۔