06-11-2017

اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے مختلف تدریشی شعبہ جات میں محدود نشستوں پر ایم اے ، ایم ایس سی اور بی بی ایس پروگرامز میں داخلوں کےلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں ، داخلہ فارم چھ اور سات نومبر کو جمع  کرائے جا سکیں گے جبکہ داخلہ متعلقہ کمیٹی کے زیر اہتمام آٹھ نومبر کو خیبر یونین ہال میں منعقدہ انٹرویز میں دیئے جائیں گے ۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی شعبہ داخلہ کے مطابق داخلے پاک سٹڈی، اسلامیات ، شماریات ، اردو ، پشتو ، عربی اور منجمنٹ سائنسز میں دیئے جائیں گے ۔