15-08-2017

اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے بی ایس چار سالہ پروگرام کے داخلوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

ڈائریکٹوریٹ ایڈمیشن اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ تئیس اگست مقرر کی گئی ہے جبکہ حافظ القرآن ٹیسٹ چوبیس اگست کو ، عبوری میرٹ لسٹ پچیس اگست کو جبکہ فائنل میرٹ لسٹ چھبیس اگست کو جاری کی جائے گی ۔

اعلامیہ کے مطابق بی ایس چار سالہ پروگرام میں داخلے اٹھائیس اگست سے بارہ ستمبر تک دیئے جائیں گے