24-05-2018

پشاورہائی کورٹ نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی حکام  کو شعبہ اومیکس میں اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹ پربھرتی سے روکتے ہوئے  ان سے جواب  طلب کر  لیاہے ۔

 چیف جسٹس پشاور ہائی کور ٹ جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس ارشد علی پرمشتمل دورکنی بنچ نے

 دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزار نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں نئے شعبہ اومیکس میں اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹ کے لئے درخواست دی تھی اوردرخواست گزار نے جی نومکس میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے تاہم سلیکشن کمیٹی نے درخواست گزار کو شارٹ لسٹ نہیں کیااوربتایا گیا ہے کہ اس نے متعلقہ شعبہ میں پی ا یچ ڈی نہیں کی ہے تاہم درخواست گزار کی ڈگری متعلقہ ہے لہذا کمیٹی کو درخواست گزار کی ڈگری پرغورکرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

فاضل عدالت نے کمیٹی کو حتمی تقرری سے روکتے ہوئے سلیکشن کمیٹی اوروائس چانسلرسے جواب طلب کرلیا۔