02-06-2017

اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

جامعہ کی شعبہ انتظامیہ کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات پندرہ جون سے شروع ہوں گی جس کے دوران تمام تدریسی شعبہ جات بند ہوں گے تاہم چھٹیوں کے دوران یونیورسٹی کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے ۔