09-10-2017

اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے ایم اے، ایم ایس سی اور بی بی اے کے سیشن دو ہزار سترہ اٹھارہ داخلہ شیڈول جاری کردیا ہے ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ سترہ اکتوبر مقرر کی گئی ہے ، عبوری داخلہ لسٹ اٹھارہ اکتوبر جبکہ فائنل میرٹ لسٹ بیس اکتوبر کو جاری کی جائے گی ۔ اعلامیہ کے مطابق داخلے تئیس اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ کلاسز کا آغاز تیس اکتوبر سے کیا جائے گا۔