17-10-2017

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے فاٹا کے طلبہ کےلئے سکالرشپ کا اعلان کر دیاہے ۔

جامعہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں زیر تعلیم فاٹا کے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیشن دو ہزار سترہ اٹھارہ کی سکالرشپ کےلئے تین نومبر تک درخواست جمع کرائیں کیونکہ اس کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔