27-02-2017

اسلامی تعاون تنظیم کل سعودی عرب کے شہر  جدہ میں افغانستان کے بارے میں عالمی رابطہ اجلاس کی میزبانی کرے گی ۔اجلاس میں پچاس سے زائد ممالک کے مندوب شرکت کریں گے ۔

جرمنی کی سرپرستی میں دو ہزار نو میں تشکیل دیا گیا گروپ افغانستان میں امن و استحکام کےلئےعالمی کوششوں اور اقدامات کو مربوط بنانے کےلئے ایک نمایاں پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آیا ہے۔