08-11-2017

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرقبلہ ایازنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹر قبلہ ایاز کا اسلامی نظریاتی کونسل آمد پر سیکریٹری کونسل، ڈائریکٹرجنرل ریسرچ، ایڈمن افسراورانچارج شعبہ تعلقات عامہ سمیت دیگر افسران وملازمین نے استقبال کیا جبکہ انھیں کونسل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ڈاکٹر قبلہ ایازنے کونسل کی بہتری کیلئے تمام افسران کوساتھ لیکرچلنے اورسب کو متحد ہوکر محنت کرنے کی تلقین کی۔