11-04-2018

پشاور ہائی کورٹ نے اسلامی کاروبار مضاربہ کے نام پر سادہ لوح افراد سے اربوں روپے لوٹنے کے الزام میں گرفتار افضل خالق عرف ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت خارج کردی  ہے ۔

قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل د ورکنی بنچ نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم کی جانب سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ملزم گرفتاری کے بعد  کئی سالوں سے  لوگوں سے اسلامی کاروبار مضاربہ /مشارقہ کے نام پر اربوں روپے لوٹنے کے الزام میں جیل ہے  تاہم ملزم کے خلاف بھی جرم ثابت نہیں ہوا ہے اور وہ بیمار بھی ہیں اور ااس کا علاج جیل میں ممکن نہیں ہے لہذا درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی جانب سے دائر ضمانت درخواست خارج کردی ۔