25-08-2017

پشاور کی احتساب عدالت نے اسلامی کاروبار مضاربہ کے نام پر سادہ لوح افراد کو زیادہ منافع کی لالچ دے کر سو ملین روپے لوٹنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے ۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق ملزمان عبید اللہ اور ریاض اللہ نے خٹک انٹرپرائز کے نام پر اکاونٹ کھول کر لوگوں سے کاروبار کے نام سو ملین روپے ان اکاونٹ میں جمع کرواکر بعد میں لوٹ لئے اور نیب نے عوامی شکایات پر ان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کےلئے جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت پشاور میں پیش کیا اور عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرکے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔