August 24, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

اسلام آباد میں شام کے اوقات میں عدالتوں کے قیام کا مجوزہ بل منظوری

24-03-2018

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے دارالحکومت میں شام کے اوقات میں عدالتوں کے قیام کا مجوزہ بل منظور کرلیا ہے۔

 قائمہ کمیٹی کی جانب سے بل پاس ہونے کے بعد اس بل کو قومی اسمبلی بھیج دیا جائے گا۔

 قومی اسمبلی اور سینٹ سے پاس ہونے کے بعد اسلام آباد پاکستان کا پہلا شہر ہو گاجہاں شام کے اوقات میں عدالتیں اپنا فرائض انجام دیں گی۔

 اس حوالے سے بتایا گیا کہ شام کے اوقات میں عدالتوں کے قیام کا مقصد زیرالتوا مقدمات کو نمٹانا اور عدالتوں پر عائد اضافی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ وزارت قانون کی جانب سے بل کا مسودہ تیار کیا گیا جسے بعدازاں دیگر شہروں کے لیے قابل عمل بنایا جا سکے گا۔

Related posts