07-09-2017

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں فوج کی تعیناتی میں تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے پاک فوج کے 350 جوانوں کی تعیناتی کی منظوری دی، جس کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے فوج تعیناتی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے جوانوں کو آرٹیکل 245 کے تحت انسداد دہشت گردی کے اختیارات حاصل ہیں جس کے تحت  سول انتظامیہ فوج کے جوانوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طلب کرسکتی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  اسلام آباد کے ریڈزون میں اہم اداروں کی عمارتوں کی سیکورٹی فوج کے پاس رہے گی۔