06-06-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کے19سول ججوں کوبرطرف کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سول ججز کی درخواستوں پر فیصلہ سنا یا، سول ججز حکم امتناع حاصل کر کے کام جاری رکھے ہوئے تھے ۔

فیصلے کے بعد محکمانہ امتحان میں نہ بیٹھنے اور فیل ہونے والے ججز کی درخواستوں پر حکم امتناع بھی خارج ہوگیا۔