29-08-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے  10 ماہ سے لاپتا دو لڑکیوں کو 2 ہفتےمیں بازیاب کرانے  کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

 جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ بنچ نے دو لڑکیوں 10 سالہ ادیبہ اور 16 سالہ سمیعہ کے لاپتا ہونے سے متعلق مقدمے کی سماعت  کی ۔دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز نے پولیس پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ 10ماہ ہوگئے بچیاں غائب ہیں،کسی کو فکر ہی نہیں، پولیس افسر کی بہن بیٹی اغوا ہوتی تو دیکھتا کیسے پولیس بے فکر رہتی۔

عدالت نے حکم دیا کہ پولیس تفتیش میں تیزی لائے اور  12 ستمبر تک دونوں لاپتہ لڑکیوں کو پیش کیا جائے۔