26-04-2018

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو تاحیات نا اہل قرار دیتے ہوئے فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے تفصیلی فیصلہ پڑھ کے سنایا جو 35 صحفحات پر مشتمل ہے۔ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ خواجہ آصف صادق اور امین نہیں رہے۔

عثمان ڈار نے اقامہ کی بنیاد پر خواجہ آصف کی نااہلی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ خواجہ آصف متحدہ عرب امارات کی کمپنی میں کل وقتی ملازم ہیں، انہوں نے بینک اکاؤنٹ اور تنخواہ بھی ظاہر نہیں کی۔

جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے دلائل مکمل ہونے اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔