July 16, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

اسلام آباد ہائی کورٹ ، کم عمری کی شادی، نکاح خواں کیخلاف کارروائی، لائسنس معطل کرنے کا حکم

26-06-2019

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنا قانوناً جرم ہے۔ فاضل عدالت نے کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنیوالے نکاح خواں کے خلاف پولیس کارروائی کرنے اور لائسنس معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

 جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ بنچ  نے کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فیصلے کی نقل آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس اور چیف کمشنر اسلام آباد فیصلے پر عمل کروائیں۔

 فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنا قانوناً جرم ہے، کم عمری کی شادیاں رجسٹرڈ کرنیوالوں کے خلاف پولیس کارروائی کرے۔ فاضل عدالت نے کہا کہ لڑکی کے اغوا کے مقدمے میں شادی کا عنصر سامنے آئے تو پولیس لڑکی کی عمر کاتعین کرے۔

Related posts