28-04-2017

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا پولیس کے لئے اسلحہ خریداری میں اربوں روپے کے سکینڈل میں ملوث بجٹ آفیسر جاوید خان کا نام ایگزیٹ کنڑول لسٹ سے ہٹانے کےاحکامات جاری کرتے ہوئے اسے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے

جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس لعل جان خٹک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار پر الزام ہے کہ اس نے دیگر اعلی پولیس حکام کےساتھ ملی بھگت کرکے اسلحہ کی خریداری میں اربوں روپے غبن کیا ہے اور نیب نے اسے گرفتار کرکے ریفرنس بھی دائر کر دیا ہے جبکہ محض اس بنیاد پر کہ نیب کو ایک ملزم مطلوب ہے پرکسی کے بیرون ملک جانے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی ۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے ہٹا نے کے احکامات جاری کردیئے ۔