23-02-2017

پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے  دہشت گردی کی غرض سے اسلحہ و کارتوس سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ  کے حوالے کر دیا ہے ۔

استعاثہ کے مطابق شبقدر کے رہائشی ملزم خان ودا کو اسلحہ و کارتوس سمگل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا جسے خصوصی عدالت میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کےلئے پیش کیا گیا اور عدالت نے استعاثہ کی استدعا منظور کرکے اسے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی تحیققاتی ٹیم کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔