26-04-2018

سپریم کورٹ نے بیرون ملک منقتل رقم کی تفصیلات ایک ہفتے میں طلب کرلی ہے۔

سپریم کورٹ میں غیرملکی اکاؤنٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس  پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  کی سربراہی میں بنچ نے کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت نے خود پیسہ باہر لے جانے کے لئے پالیسیاں بنائیں، یہ ریاست کی ناکامی ہے، اب اگر کوئی اثاثے چھپائے تو حکومت مفلوج ہے، ملک کی بقا بیرون ملک اثاثوں اور پانی سے وابستہ ہے،

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ پتہ چلنا چاہئے کتنے پاکستانیوں کے سوئٹزرلینڈ میں اکاوٴنٹس اور املاک ہیں؟

عدالت نے اسٹیٹ بینک سے بیرون ملک منتقل رقم کی تفصیلات ایک ہفتے میں طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ تفصیلات سربمہر لفافے میں پیش کی جائے۔ کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی۔