October 21, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

اسپاٹ فکسنگ کیس ٹربیونل کا باقاعدہ آغاز چوبیس مارچ سے گا

21-03-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپرلیگ 2017 میں اسپاٹ فکسنگ میں مبینہ طورپر ملوث کھلاڑیوں کے خلاف سماعت کے لیے تشکیل کردہ ٹریبیونل نے کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں اور 24 مارچ سے ابتدائی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تین رکنی ٹریبیول نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 24 مارچ کو صبح 11 بجے سے ابتدائی سماعت کا آغاز کرے گا۔تین رکنی ٹریبیونل کی سربراہی سابق جسٹس اصغر حیدر کررہے ہیں جبکہ اراکین میں پی سی بی کے سابق چیئرمین توقیر ضیا اور قومی ٹیم کے سابق کپتان و منیجر وسیم باری شامل ہیں۔ دوسری طرف وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تمام کرکٹرز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دیتے ہوئے بکیز کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔ای سی ایل میں جن کھلاڑیوں کے نام ڈالے جا رہے ہیں ان میں شرجیل خان، خالد لطیف، ناصر جمشید، شاہ زیب حسن خان اور محمد عرفان شامل ہیں۔

Related posts