10-05-2018

اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعتراض پر تین رکنی بنچ ٹوٹ گیا۔

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے سے متعلق کیس کی سماعت  کے دوران بنچ کے رکن  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اعتراض کیا کہ آرٹیکل 184 کے تحت انسانی حقوق سے متعلق امور کی سماعت سپریم کورٹ نہیں کرسکتی، جسٹس فائز عیسیٰ کے اعتراض پر سماعت کرنے والا تین رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ معاملے پر اختلاف ہے، اس لئے دوبارہ بنچ بنائیں گے، کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل بنچ کر رہا تھا۔