02-06-2018

 سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں  نواز شریف، جاوید ہاشمی سمیت 21 افراد کو نوٹس جاری کر دیا ہے فاضل عدالت نے  کیس سے متعلقہ آرمی افسران، ڈی جی نیب اور ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کئے  ہیں ۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے کابینہ کے فیصلے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے، ایف آئی اے کو تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی کا کیا طریقہ کار بنایا گیا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کی درخواست پر کابینہ اجلاس کی رپورٹ عدالتی عملے کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔