June 20, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

اصغر خان عمل درآ مد کیس میں ایف آئی اے سے ضمنی رپورٹ طلب

02-04-2019

سپریم کورٹ نے اصغر خان عمل درآمد  کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے سے ضمنی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

 جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے اصغرخان عمل درآمد  کیس کی سماعت کی۔

فاضل عدالت نے ایف آئی اے سے ضمنی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بینک اکاﺅنٹس کون چلا رہا تھا نشاندہی کریں اور یہ بھی نشاندہی کریں کون ساریکارڈ موجود نہیں۔ عدالت نے کہا کہ پیسے لینے والوں سے متعلق شواہد یا شکوک سے آگاہ کریں،بتایا جائے جو ریکارڈ ملا نہیں وہ کس کے پاس ہونا چاہئے،عدالت نے ہدایت دی کہ رقم لینے سے انکارکرنے والوں کانام بھی رپورٹ میں شامل کیا جائے۔فاضل عدالت نے وزارت دفاع کے ڈائریکٹر لیگل رپورٹ ریکارڈپر موجود نہ ہونے پر اسے دوبارہ جمع کرانے کا حکم دیا ۔

جسٹس عظمت سعید نے  ریمارکس دیئے کہ  میراخیال ہے رقم لینے والوں کا پتہ چل جائے گا، ہم کیس بند کرنے نہیں جا رہے۔ فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی

Related posts